شوبز

فلم کا حصہ بننے کےلئےمیں پروڈیوسر سےاکیلےمیں کیوں ملوں؟ اداکارہ نےشوبزنس کی دنیا کےپول کھول دئیے

اداکارہ شازیہ ناز نے حالیہ انٹرویو میں انڈسٹری کے بدنما داغ ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کی حقیقت کے بارے میں بات کی۔

لاہور(شوبز ڈیسک)فلم کا حصہ بننے کےلئےمیں پروڈیوسر سےاکیلےمیں کیوں ملوں؟ اداکارہ نےشوبزنس کی دنیا کےپول کھول دئیے۔ اداکارہ شازیہ ناز نے حالیہ انٹرویو میں انڈسٹری کے بدنما داغ ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کی حقیقت کے بارے میں بات کی۔ شازیہ کا کہنا تھا کہ یہ سامنے والے  پر منحصر ہوتا  ہے کہ ایسی صورت حال میں  آپ اس کا  کیسے مقابلہ کرتے ہیں۔  شازیہ نے کاسٹنگ کاؤچ کے بارے میں اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں، میں نے بھی ایک ایسی ہی صورت حال کا سامنا کیا۔ میں نے ایک ایسے شخص کے ساتھ کام کیا جس نے مجھے فلم کا حصہ بننے کا مشورہ دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ فلم کا حصہ بنیں لیکن آپ کو پروڈیوسر سے ذاتی طور پر ملنا ہوگا، بس آپ اور وہ۔ شازیہ نے بتایا کہ جب اس نے یہ بات کی تو مجھے خطرے کی گھنٹی سنائی دینے لگی۔  شازیہ نے بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے ساتھی اداکار سے پوچھا کہ میں پروڈیوسر سے کیوں ملوں؟ جس پر اس نے جواب دیا کہ آپ جا کر اس سے بات کریں کیونکہ وہی حتمی فیصلہ کرے گا۔ اس کے اس مشکوک لہجے نے مجھے احساس دلایا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔

 شازیہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس شخص (ساتھی اداکار) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے فلم کی اسکرپٹ کو دیکھوں گی اور اگر اسکرپٹ اچھی ہوئی تو پوری ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ طے ہوگی جس میں سب سے ملنا پسند کروں گی۔  یہ ایک بالواسطہ پیغام ہے کہ اگر آپ کام کرنا چاہتے ہیں تو پیشہ ورانہ طور پر کام کریں اور اگر آپ کچھ اور سوچ رہے ہیں تو آپ دفع ہوجائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button