شوبز

فیصل قریشی کا اداکار شان کے متعلق ایسا انکشاف کہ شوبز انڈسٹری ہل کر رہ گئی

کہ یہ کپڑے میرے پاس کہاں سے آئیں گے، تو شان نے مجھے فوری اپنی ٹی شرٹ اور لیدر کی جیکٹ اتار کر دی اور میری شرٹ خود پہن لی: فیصل قریشی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیصل قریشی نے لیجنڈ اداکار شان کے متعلق ایسا انکشاف کر دیا جس کے بعد پوری کی پوری شوبز انڈسٹری ہل کر رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ، ماڈل اور میزبان فیصل قریشی نے بتایا کہ میں ایک بڑے برے حالات سے گزر رہا تھا، سخت حالات تھے اور ایسے حالات بھی آئے کہ کئی دفعہ کھانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سخت دور میں کام چل رہا تھا لیکن کپڑوں کی قلت تھی، میں کبھی دوستوں سے تو کبھی کسی سے کپڑے لے لیا کرتا تھا، اسی دوران اتفاق ایسا ہوا کہ میں ایک گانے کی شوٹنگ کروا رہا تھا کہ لیجنڈ اداکار شان مجھے اسٹوڈیو کے باہر ملے۔ فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ شان نے مجھ سے پوچھا کیا کر رہے ہو تو میں نے بتایا گانا شوٹ کروا رہا ہوں، پھر شان نے مجھے کہا کہ یہ کیا پہنا ہوا ہے تم نے، فلم ایک بار شوٹ ہونی ہے پھر لمبے عرصے تک چلنی ہے تو کوئی ٹی شرٹ اور لیدر کی جیکٹ پہنو۔ فیصل قریشی نے بتایا کہ میں نے کہا کہ یہ کپڑے میرے پاس کہاں سے آئیں گے، تو شان نے مجھے فوری اپنی ٹی شرٹ اور لیدر کی جیکٹ اتار کر دی اور میری شرٹ خود پہن لی۔ فیصل قریشی نے کہا کہ یہ اداکار شان کا مجھ پر احسان ہے جو میں کبھی نہیں بھول سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button