شوبز

قیصر نظامانی کے بیٹے کو کس نے اغواء کیا تھا؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

ملازمہ نے چھوٹے بیٹے کو اغوا کر لیا تھا اس اب ہم گھر میں ملازم نہیں رکھتے : پاکستانی سینئر اداکار و سیاستدان قیصر نظامانی کا انکشاف

لاہور (شوبز رپورٹر، آن لائن) پاکستانی سینئر اداکار و سیاستدان قیصر نظامانی نے انکشاف کیا ہے اْن کے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ نے اْن کے چھوٹے بیٹے کو اغوا کر لیا تھا، اسی لیے اب ہم گھر میں کوئی ملازم نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار قیصر نظامانی انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اْن کی اہلیہ فضیلہ قاضی نے کئی دہائیوں سے گھر میں کوئی ملازم نہیں رکھا، وہ گھر کے تقریباً سب کام خود کرتے ہیں۔ ادکار نے انٹرویو کے دوران والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کر کے اپنے گھروں میں خود کام کریں یا پھر ایسے افراد کو گھر میں ملازم رکھیں جن کے باپ دادا کو آپ جانتے ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button