شوبز

لیجنڈ میزبان طارق عزیز کی آخری خواہش کیا تھی؟ اہلیہ کا حیران کن انکشاف سامنے آگیا

لیجنڈ میزبان طارق عزیز کی آخری خواہش تھی کہ وہ مرنے سے قبل اپنی آنکھیں عطیہ کرنا چاہتے تھے: اہلیہ حاجرہ طارق کا شوہر کی تیسری برسی پر انکشاف

لاہور(شوبز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) لیجنڈ میزبان طارق عزیز کی آخری خواہش کیا تھی؟ اہلیہ کا حیران کن انکشاف سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں میں نئی ہلچل مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈ میزبان طارق عزیز کی اہلیہ حاجرہ طارق عزیز نے اپنے شوہر کی تیسری برسی کے موقع پر کہا کہ انھیں لگتا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ مداحوں کی طارق عزیز سے محبت اور چاہت میں کمی آئے گی لیکن ایسا نہیں ہوا، مداحوں کی ان سے محبت اور ان کی عزت میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی زندگی میں طارق عزیز کو جن چیزوں کے بھول جانے کا خدشہ ہوتا تھا تو وہ انھیں لکھ کر کتابوں میں رکھ لیتے تھے، حال ہی میں ان کی ایک کتاب جب میں نے کھولی تو اس میں ایک پرچی تھی جس پر درج تھا کہ میری آنکھیں عطیہ کرنے کیلئے ہیں۔ حاجرہ طارق نے بتایا کہ ان کی ڈائری سے نکلنے والی پرچی سے معلوم ہوا کہ طارق عزیز اپنی آنکھوں کو عطیہ کرنا چاہتے تھے لیکن ان کی اچانک موت کی وجہ سے ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔ حاجرہ طارق عزیز نے بتایا کہ ہمیں اس خواہش کا علم حال ہی میں ہوا اگر چہ وہ اس خواہش کا ذکر اپنی زندگی میں ہم سے کر چکے تھے لیکن اس کے باوجود ان کی اچانک موت کے غم میں ہمیں یہ خواہش یاد نہیں رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button