ماروا حسین کو کرسمس کی مبارکباد دینا مہنگا پڑ گیا، سوشل صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
ایک مسلمان کی حیثیت سے آپ کو دو عیدوں کے علاوہ کوئی اور تہوار نہیں منانا چاہئے' اوماروا ہم مسلمان ہیں یار: سوشل صارفین کا ردعمل
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماروا حسین کو کرسمس کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا، سوشل صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے مسیحی برادری کو 25 دسمبر کی مناسبت سے مبارکباد دی ہے۔ ماورا حسین نے لکھا کہ میرے پرچم کے سفید حصے والوں کو میری میری کرسمس۔ پاکستانی اداکارہ نے Minoritiesmatter# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔ اداکارہ کو ویڈیو میں اپنے گھر میں کرسمس کے لیے درخت سجاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماورا حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک صارف نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے آپ کو دو عیدوں کے علاوہ کوئی اور تہوار نہیں منانا چاہئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ او ماورا!ہم مسلمان ہیں یار۔ ایک صارف نے اداکارہ کو موت کی یاد دہانی کروادی۔ ایک صارف نے لکھا کہ جب مسلمان بھی ان کے کلچر منائیں گے تو اسرائیل سے کیا رحم کی امید کریں۔