شوبز

ماریہ خان نے لڑکیوں کے رشتے دیکھنے کیلئے آنیوالی خواتین کے رویے کیخلاف آواز بلند کر دی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کی نامور میزبان و اداکارہ مایا خان نے لڑکیوں کے رشتے دیکھنے آنے والی خواتین کے رویے کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر مایا خان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ پاکستان میں رشتہ کلچر سے متعلق بات کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیاں شو روم میں رکھا کوئی سجاوٹ کا سامنا نہیں ہیں جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں۔

مایا خان نے ویڈیو پیغام میں شادی کی منتظر لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے بات کر رہی ہوں جس کے گھر لوگ آئے چائے پی، کچھ سموسے کھائے، باتیں بنائیں اور کہا کہ ہمیں سوچنے کے لیے کچھ وقت چاہیے اور چلے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button