ماضی کی مشہوراداکارہ زینت امان کےبیٹے نے جنون میں آکرکیا حرکت کی؟
زینت امان نے اپنے بیٹے کے جنون کا تذکرہ کردیا اور بتایا کہ کس طرح بیٹا میری عزت کی خاطر اپنے دوست سے بدلہ لینے کےلیے طیش میں آگیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)ماضی کی مشہوراداکارہ زینت امان کےبیٹے نے جنون میں آکرکیا حرکت کی؟ بھارت کی ماضی کے سہنرے دور کی مشہور اداکارہ زینت امان نے اپنے بیٹے کے جنون کا تذکرہ کردیا اور بتایا کہ کس طرح بیٹا میری عزت کی خاطر اپنے دوست سے بدلہ لینے کےلیے طیش میں آگیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زینت امان نے اپنے بچوں اذان خان اور ذاہان خان کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئر کی۔ اپنی اس پوسٹ میں انہوں نے اپنے بچوں کو بطور اداکارہ کے بچے پیش آنے والے مسائل کا تذکرہ کیا۔
انہوں نے لکھا کہ میں ایک مکمل دنیا کے تصور سے تھک چکی ہوں، لیکن میں یہ خواب دیکھتی ہوں کہ یہ مزید بہتر ہوسکتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ’میرے بچوں کا بطور اداکارہ کے بیٹے، بڑا ہونا آسان نہیں تھا، حالانہ جب بچے اسکول میں تھے تو میں نے خود کو شوبز کی رنگینیوں سے دور کردیا تھا، لیکن بچے پھر بھی میرے متعلق بیہودہ تبصروں، سوالوں اور خبروں سے محفوظ نہیں تھے۔‘
زینت امان نے یہ بھی تحریر کیا کہ ’ایک روز میرا بیٹا اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، یوں لگا کہ وہ شاید کافی دیر بعد گھر آئے گا لیکن وہ تھوڑی ہی دیر میں آگیا، وہ شدید غصے کی حالت میں تھا، اپنا ہیلمٹ اور بلا لیے گھر سے یہ کہتے ہوئے نکلا کہ وہ میرے عزت کا بدلہ لے گا۔ ‘ انکا بتانا تھا کہ بیٹے کے دوست میں میرے خلاف نازیبا لفظ استعمال کیے تھے۔