شوبز

ماہرہ خان پر بھی”ہیرامنڈی“ کی چھاپ لگ ہی گئی

مداح سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز میں 'عالم زیب' کا کردار ماہرہ خان کو ادا کرتے ہوئے محسوس کر رہے ہیں

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ بھارتی ویب سیریز ”ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار“ کے مشہور گیت ”ایک بار دیکھ لیجیے“ پراداکارہ نے اپنی قاتلانہ ادائیں دیتے ہوئے ویڈیو وائرل کی ہے۔”ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار“ بھارت کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز ہے جس کو تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جہاں ہر جانب اس ویب سیریز کے مہنگے سیٹ اور اداکاراؤں‘ حسیناؤں کے زیورات اور ملبوسات کے چرچے ہیں‘وہیں سوشل میڈیا ”ہیرامنڈی“میں بھارتی اداکاراؤں کے انداز بھی نقل کرنے کی کوٹٹیں ہو رہی ہیں۔نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی سوشل میڈیا انفولئنسرز اور اداکارائیں خاص انداز میں سج سنور کر ویب سیریز کے گیت کے ساتھ ریلیزاور تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو زیرِگردش ہے جس میں وہ دل کو موہ لینے والی سفید پشواس پہنے نظر آ رہی ہیں۔اس ویڈیو کے ساتھ ’ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار‘ کا گیت ’ایک بار دیکھ لیجیے‘ سنا جاسکتا ہے اور ماہرہ خان ایک باغیچے میں ٹہلتی اور خصوصی انداز میں نظر آرہی ہیں۔ماہرہ خان نے اس ویڈیو میں پاکستانی برانڈ ‘اقبال حسین’ کا تیار کردہ لباس بھی زیب تن کر رکھا ہے جس سے اُن کے حسن میں مزید چار چاند لگ گئے ہیں۔ماہرہ خان نے اس خوبصورت پشواس کے ساتھ کانوں میں بڑے بُندے پہنے اور دوپٹے کو نہایت خوبصورتی سے اوڑھ رکھا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماہرہ خان کے اس انداز کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور مداح سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز میں ‘عالم زیب’ کا کردار ماہرہ خان کو ادا کرتے ہوئے محسوس کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button