شوبز

متنازع اداکارہ عرفی جاوید کی گرفتاری کی حقیقت سامنے آ گئی

پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر عرفی جاوید کو نازیبا لباس پہننے پر گرفتار کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو درست نہیں

بالی ووڈ(شوبز ڈیسک) بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید گزشتہ روز اپنی گرفتاری کے باعث شہ سرخیوں کی زینت بنی رہیں تاہم اب ان کی گرفتاری کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اس وائرل ویڈیو کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا ہے۔

ممبئی پولیس نے انسٹا گرام پر عرفی جاوید کی گرفتار ہونے والی وائرل ویڈیو کو شیئر کیا اور کیپشن میں اس کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ممبئی پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر عرفی جاوید کو نازیبا لباس پہننے پر گرفتار کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو درست نہیں ہے، یہ وردی کا غلط استعمال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button