شوبز

محکمہ ایکسائز کا ایکشن، صبا فیصل کی ”منجی” ٹھک گئی

محکمہ ایکسائز نے اداکارہ صبا فیصل کی گاڑی کو ناکے پر روکا جس کے بعد ٹوکن ٹیکس چیک کرنے پر 54ہزار روپے موقع پر ادا کرنے کے بعد جانے کی اجازت ملی

لاہور(فیض احمد) معروف اداکارہ صبا فیصل محکمہ ایکسائز کے ریڈار پرآگئیں۔5سال سے ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑی چلاتے ہوئے ڈی ایچ اے میں ایکسائزحکام نے روک لیا اورموقع پر 54ہزار سے زائد کاٹوکن وصول کرنے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹوکن ٹیکس نادہندہ اور نان رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز نوازشریف انٹرچینج ڈی ایچ اے میں گاڑی نمبر ایل ای ایف 5758کوروکا گیا تو گاڑی معروف اداکارہ صبا فیصل چلا رہی تھیں۔ گاڑی کا نمبر چیک کیا گیا تو 5سال سے 54ہزار سے زائد کا ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تھا جوکہ 54400روپے تھا۔گاڑی صبا فیصل کے شوہرفیصل سلیم کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔آن لائن ٹوکن ٹیکس کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع پرہی ٹیکس ادا کردیا اوراداکارہ جانے کی اجازت دے دی گئی۔ڈائریکٹر ایکسائز موٹر برانچ چوہدری آصف کا کہنا تھا کہ شہر کی سات اہم شاہراہوں پر کریک ڈاؤن کیا گیا جہاں 335سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ 9نان رجسٹرڈ اور بڑی ڈیفالٹرز گاڑیوں کو بند کردیا گیاہے۔

saba faisal car token tax

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button