شوبز

مختصرلباس میں آئٹم سانگ، متھیرا کا دعویٰ سامنے آگیا

متھیرا کہتی ہیں کہ پاکستان میں آئٹم نمبر انہوں نے دوبارہ شروع کروائے تھے

کراچی(شوبز ڈیسک) میزبان ،اداکارہ اور ماڈل متھیرا دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ پاکستانی فلموں میں آئٹم نمبر انہوں نے دوبارہ شروع کروائےتھے۔ ’آئٹم سانگ‘ یا ’آئٹم نمبر‘ بولی وڈ میں استعمال کی جانے والی عام اصطلاح ہے، جس کا مطلب کسی بھی فلم میں شامل ایسا گانا جس میں پرفارمنس کرنے والی اداکارہ یا اداکار کو ڈانس کرنا ہوتا ہے۔ ’آئٹم نمبر یا آئٹم سانگ‘ کو کسی بھی فلم میں اسکرپٹ کے بغیر بھی شامل کیا جاتا ہے۔

پاکستانی اور بھارتی فلموں میں زیادہ تر آئٹم سانگ یا آئٹم نمبر گانے اداکاراؤں پر مشتمل ہوتے ہیں، جن میں کسی بھی اداکارہ کو مختصر لباس میں بولڈ انداز میں بہت سارے مرد ڈانسرز کے ساتھ ڈانس کروایا جاتا ہے۔ پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ کرنے پر کئی اداکارائوں نے مخالفت کی تو دوسری جانب آمنہ الیاس، عائشہ عمر سمیت دیگر ادکارائیں فلموں میں آئٹم سانگ کرچکی ہیں۔

متھیرا نے پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ کی بحالی کے حوالے دعویٰ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں متھیرا کہتی ہیں کہ پاکستان میں آئٹم نمبر انہوں نے دوبارہ شروع کروائے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ’پاکستان میں آئٹم نمبر میں نے فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ سے دوبارہ شروع کیے تھے اور اس آئٹم سانگ میں، میں نے بہت چھوٹے کپڑے پہنے تھے لیکن میں وہ انسان ہوں جو لوگوں پر اپنی رائے لباس دیکھ نہیں کرتی ۔‘

متھیرا نے کہا کہ ’اس آئٹم سانگ میں جس لباس کا انتخاب کیا وہ میرے لیے نارمل تھے‘۔ ہمایوں سعید کی فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں متھیرا نے گانا ’تیری ہی کمی‘ پر آئٹم سانگ کیا تھا۔ متھیرا ماضی میں کئی فلموں میں آئٹم سانگ کرچکی ہیں جن میں 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بلائنڈ لو‘، اس کےعلاوہ فلم ماہیا کے گانے ’تم ہی ہو‘ بھی شامل ہے۔

پاکستان میں صرف متھیرا ہی نہیں بلکہ دیگر اداکاروں نے بھی آئٹم سانگ کیے جن میں مہوش حیات نے فلم ’نامعلوم افراد‘ میں گانے ’بلی‘ پر آئٹم سانگ کیا، ژالے سرحدی نے 2015 کی فلم ’جلیبی‘ میں آئٹم سانگ پر پرفارم کیا تھا۔ اس کے علاوہ صبا قمر، عائشہ عمر، آمنہ الیاس بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button