شوبز

مداحوں کیلئے اچھی خبر، اداکارہ سارہ خان اور عمران اشرف ایک بارپھر آمنے سامنے

اس پروجیکٹ کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں 'اس ڈرامے کو ثقلین عباس نے تحریر کیا جبکہ اس کی ہدایت کاری شکیل اے خان کریں گے

لاہور (کلچرل رپورٹر، آن لائن) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان اور نامور اداکار عمران اشرف ایک بار پھر ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرٹینمنٹ سے وابستہ ایک انسٹاگرام پیج کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ کے مطابق رقص بسمل میں جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتنے والی جوڑی ایک بار پھر ایک ساتھ سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہے۔تاحال اس پروجیکٹ کی مزید تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں تاہم اطلاعات کے مطابق اس ڈرامے کو ثقلین عباس نے تحریر کیا ہے جبکہ ایم ڈی پروڈکشن اور فارس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے اس کی ہدایت کاری شکیل اے خان کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button