شوبز

مرحوم ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنےپرمقدمہ درج

عامر لیاقت حسین کی پہلی و سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے یاسر شامی اور سابق شوہر کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی خبر شیئر کرکے تہلکہ مچادیا تھا

مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں عدالت نے یوٹیوبر یاسر شامی کے موبائل فونز ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ رواں ماہ کے آغاز میں مرحوم عامر لیاقت حسین کی پہلی و سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے یاسر شامی اور سابق شوہر کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی خبر شیئر کرکے تہلکہ مچادیا تھا۔

فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرسیدہ بشرٰی اقبال نےپوسٹ شیئرکی تھی جس میں انہوں نےیاسر شامی اوردانیہ شاہ کی گرفتاری کےحوالےسےآگاہ کرکےسب کی توجہ حاصل کرلی۔ انہوں نےانسٹاگرام پوسٹ میں سابق شوہر کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کیلئے دانیہ شاہ کو پیسے دینے اور اپنے یوٹیوب چینل پر نشر کرنے کے الزام میں یاسر شامی اور دانیہ شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تفصیلات شیئرکیں ہیں ۔

ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے وارنٹ گرفتاری کی فوٹو کاپی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کی عدالت نے عامر لیاقت (مرحوم) سائبر کرائم فحش ویڈیو لیک کیس میں ملزم اور مفرور یوٹیوبر یاسر شامی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ اب اس کیس میں 2 ملزمان ملوث ہیں۔ 1. دانیہ ملک 2. یاسر شامی’۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’انتظار ہے کہ ایف آئی اے یاسر شامی کو گرفتار کرے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے عدالت میں پیش کرے، ان شاء اللہ عامر لیاقت کو جلد انصاف ملے گا’۔ بعدازاں کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں کیس کی مرکزی ملزمہ و عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔

ملزم قرار دیے جانے پر یوٹیوبر یاسرشامی نے اس دوران خود کو سرنڈر کیا اور ضمانت کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے یاسر شامی کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ آج بشریٰ اقبال نے کیس کی تازہ اپڈیٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج سٹی کورٹ میں یاسر شامی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، پراسکیوٹر کی عدم موجودگی کے سبب سماعت کی اگلی تاریخ 6 جون کو ملی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمہ دانیہ شاہ کو عدالت کےسامنے پیش کیا گیا، کورٹ نے ملزم یاسر شامی کے موبائل فونز ضبط نہ کرنے پر ایف آئی اے پر برہمی کا اظہارکیا اور فوری طورپرتمام فونزکو قبضےمیں لینےکا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ دوسری جانب دانیہ شاہ نےبھی عامرلیاقت کی وراثت میں اپنا حصہ حاصل کرنےکیلئے 2 کروڑ روپے میں وکیل مقررکرلیا جودانیہ شاہ کے اس کیس میں ان کی مدد کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button