شوبز

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا اپنی پہلی بیوی کے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

آپ بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں، آپ کسی کو بات کرنے نہیں دیتے، آپ اپنی بات پر قائم رہتے ہیں، میں نے تقریبا 15-20 پوائنٹس لکھے ہیں: عامر خان

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے سابق اہلیہ کرن را سے علیحدگی کے بعد سوال کیا کہ ان میں بطور شوہر کیا کمی تھی جس پر کرن نے انھیں ان کی خامیوں سے متعلق 10 سے 15 پوائنٹس لکھوائے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک تقریب کے دوران عامر نے اپنے اور کرن را سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جس میں عامر نے بتایا کہ کس طرح کرن را نے طلاق کے بعد انہیں 10سے 15 پوائنٹس لکھوائے جن کی عامر میں بطور شوہر کمی تھی۔ کرن سے علیحدگی کے باوجود دوستی سے متعلق بات کرتے ہوئے عامر نے بتایا کہ ایک مزے کی بات ہے، ابھی ہماری علیحدگی ہوئی ہے جس کا سب کو معلوم ہے، ایک شام میں کرن کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، میں نے کرن سے سوال کیا کہ بطور شوہر مجھ میں کیا کمی تھی؟ میری زندگی چل رہی ہے لیکن میں خود میں کس طرح تبدیلی لاسکتا ہوں۔ عامر کے مطابق اس کے بعد کرن نے مجھے باقاعدہ پوائنٹس لکھوائے، اس نے مجھے بتایا کہ آپ بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں، آپ کسی کو بات کرنے نہیں دیتے، آپ اپنی بات پر قائم رہتے ہیں، میں نے کرن کے بتائے ہوئے تقریبا 15-20 پوائنٹس لکھے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button