شوبز

مشہور اداکار ہمایوں سعید زندگی میں پہلی بار کب روئے تھے ؟ بڑی خبر آگئی

جب میں 19 سال کا تھا تو اس وقت مجھے ایک لڑکی نے دھوکا دیا تھا، اس وقت میں چونکہ کنوارہ تھا، اس لیے لڑکی سے دھوکا ملنے پر بہت زیادہ رویا تھا: ہمایوں سعید

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور و مقبول اداکار ہمایوں سعید زندگی میں پہلی بار کب روئے تے؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آنے کے بعد سب حیران رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق خوبرو اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ میں فلموں کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں بھی کام کررہا ہوں، میرا نیا ڈرامہ بہت جلد آن ائر ہوگا۔ ڈرامے کی تفصیلات بتاتے ہوئے اداکار نے مزید کہا کہ اس ڈرامے کی اداکارہ یمنی زیدی ہوں گی جبکہ عدنان صدیقی اور احمد علی بٹ بھی ڈرامے میں نظر آئیں گے۔ شو میں موجود ایک تماشائی نے جب اداکار سے پہلی بار دل ٹوٹنے سے متعلق سوال کیا، تو ہمایوں سعید کی جانب سے حیران کن انکشاف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں 19 سال کا تھا تو اس وقت مجھے ایک لڑکی نے دھوکا دیا تھا، اس وقت میں چونکہ کنوارہ تھا، اس لیے لڑکی سے دھوکا ملنے پر بہت زیادہ رویا تھا۔

ہمایوں سعید نے شو کے دوران اپنی اداکاری کے کیریئر میں اب تک کا سب سے عجیب واقعہ بھی سنایا۔ انہوں نے ایک عجیب فین مومنٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 8 سال پہلے ایک لڑکی میرے گھر آگئی، وہ بضد تھی کہ اس نے مجھ سے شادی کرکے ہی واپس جانا ہے۔ اداکار کے مطابق اس دوران وہ خاصا پریشان ہوئے اور انہوں نے لڑکی سے واپس جانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی شدہ ہیں، جس پر فین نے کہا کہ کوئی بات نہیں۔ شو میں ہمایوں سعید نے سینما گھروں کی ضرورت پر بھی اظہارِ خیال کیا تھا، ان کے مطابق ہمارے سینما گھروں میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ اور ترکش فلمیں لگنی چاہئیں۔ ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے نہ صرف پاکستانی ڈراموں بلکہ فلموں میں بھی اداکاری سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button