شوبز

معروف بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم کےہاں بیٹے کی پیدائش،دعاؤں کی اپیل

یامی گوتم اور اُن کے شوہر ادتیہ دھر نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم کےہاں بیٹے کی پیدائش،دعاؤں کی اپیل بھی کردی،رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یامی گوتم اور اُن کے شوہر ادتیہ دھر نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ہے۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک پینٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہم اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش اور پُرجوش ہیں۔

ادتیہ دھر اور یامی گوتم نے یہ بھی لکھا کہ ہم نے اپنے بیٹے کا نام ’ویداوید‘ رکھا ہے جس کی پیدائش ہندو مذہب کے خاص دن’اکشے ترتیا‘ کے موقع پر ہوئی ہے۔ اس جوڑی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مداحوں سے اپنے بیٹے کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ سال 2021ء میں یامی گوتم اور بالی ووڈ کے رائٹر وہدایتکار ادتیہ دھر نے شادی کی تھی، اس شادی کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی ملی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button