ملک کو سیاستدان نہیں اسٹیبلشمنٹ چلا رہی ہے’ ریشم کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
پاک فوج کو سلام ، پاک فوج کے سبب ہی آج ہمارا ملک ہے جبکہ تمام سیاستدانوں کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے، ریشم کی 9 مئی کے واقعے کی مذمت
لاہور (شوبز رپورٹر’آن لائن) ملک کو سیاستدان نہیں اسٹیبلشمنٹ چلا رہی ہے’ ریشم کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ، اداکارہ ریشم کا بیان سامنے آنے کے بعد قومی سیاستدوں میں ہلچل مچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ و فلم کی اداکارہ ریشم نے 9 مئی کو ملک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں، اِن واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے سبب ہی آج ہمارا ملک ہے اور ہم ہیں، شہداء کی قربانیوں کے سبب ہی ہمیں یہ ملک ملا ہے، فوج کی ملک کے لیے دی گئی قربانیوں کو ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، اِن کی بدولت ہی ہم آج زندہ ہیں۔
ریشم کا مزید کہنا تھا کہ کور کمانڈر کے گھر کی مسجد کو دیکھ کر میرا دل دْکھ رہا ہے کہ جہاں اللہ کا ذکر ہوتا ہے مظاہرین نے اْسے بھی نہ چھوڑا، 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، اْن کا ذہن بدلنا چاہیے، ایسے واقعات قابلِ قبول نہیں ہیں۔