شوبز

مہوش،کبری خان ہتک عزت کیس، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی نیندیں حرام

سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات اور کبری خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

کراچی(شوبز رپورٹر، انٹر نیوز) مہوش،کبری خان ہتک عزت کیس، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی نیندیں حرام ‘ سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات اور کبری خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دخواست کی سماعت کی۔تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ درخواست گزار کے وکیل خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ کاغذی کارروائی کے علاہ ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی،قابل اعتراض تصاویر اور مواد تاحال انٹرنیٹ پر موجود ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت 15آگست تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button