شوبز

نامور ڈرامہ نگار آغا حشر کاشمیری کی 88 ویں برسی کل منائی جائے گی

آغا حشر کاشمیری نے 1897ء میں اپنا پہلا ڈرامہ مرید شک لکھ کر اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے کل133ڈرامے تحریر کیے جو کہ ایک ریکارڈ ہے

لاہور(کلچرل رپورٹر، آن لائن)برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 88ویں برسی 28اپریل جمعہ کومنائی جائے گی اس سلسلے میں نگار خانوں،سٹیج اور آرٹس کونسلوں کے زیر اہتمام خصوصی تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں آغا حشر کاشمیری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

آغا حشر کاشمیری4اپریل 1897ء کو بھارت کے شہر بنارس کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔آغا حشر کاشمیری نے 1897ء میں اپنا پہلا ڈرامہ مرید شک لکھ کر اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے کل133ڈرامے تحریر کیے جو کہ ایک ریکارڈ ہے اسی وجہ سے انہیں انڈین شیکسپیئر کا خطاب ملا ۔آغا حشر کاشمیری کی ادبی خدمات کا دائرہ انتہائی وسیع ہے۔آغا حشر کاشمیری 28اپریل1935کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button