شوبز

نوازشریف کی آمد پر بنایا گیا ترانہ، ساحر علی بگا نے کتنا معاوضہ لیا ؟

ساحر علی بگا نے نوازشریف کی آمد پر بنائے گئے ترانہ لکھنے اور اپنی آواز میں ریکارڈ کروانے کے عوض 50لاکھ روپے وصول کیے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے ترانہ کا شاعر و گلوکار ساحر علی بگا نے کتنا معاوضہ لیا؟

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق شاعر و گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ترانہ مسلم لیگ ن نے گذشتہ روز ریلیز کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ساحر علی بگا نے یہ ترانہ لکھنے اور اپنی آواز میں ریکارڈ کروانے کے عوض 50لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔ واضح ہو کہ ساحر علی بگا کو پاکستان تحریک انصاف کا حمایت یافتہ گلوکار کہا جاتا ہے اور وہ خود بھی اس چیز کا برملا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بے حد متاثر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button