شوبز

ورلڈکپ 2023:امیتابھ بچن کو کیا وارننگ ملی؟

اداکار اور بِگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ نہ دیکھنے کی وارننگ مل گئی۔

بالی ووڈ (شوبز ڈیسک)لیجنڈری اداکار اور بِگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ نہ دیکھنے کی وارننگ مل گئی۔ گزشتہ روز ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں پہنچنے پر شاہ رخ خان، انوشکا شرما سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی جبکہ امیتابھ بچن کی پوسٹ کے بعد تو اُنہیں ورلڈ کپ کا فائنل نہ دیکھنے کی وارننگ مل گئی۔ امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “میں جب میچ نہیں دیکھتا ہوں تو بھارتی ٹیم جیت جاتی ہے”۔

بالی ووڈ بِگ بی کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کی برسات کردی اور اداکار کو فائنل نہ دیکھنے کا مشورہ دینے لگے۔ ایک صارف نے ہاتھ جوڑتے ہوئے اپیل کی اور کہا کہ “برائے مہربانی سر آپ فائنل میچ نہیں دیکھنا”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button