شوبز

ٹائیگر 3کی کامیابی، سلمان خان کترینہ کیف کو شادی کیلئے پرپوز کر دیا؟

سلمان خان نے کامیابی کے جشن کو یادگار بنانے کے لیے ٹائیگر 3 کی سب سے بڑی نشانی اسکارف کترینہ کیف کو تحفے میں دیدیا

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹائیگر 3کی کامیابی، سلمان خان کترینہ کیف کو شادی کیلئے پرپوز کر دیا؟بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی فلم ٹائیگر 3 کی سب سے بڑی نشانی کترینہ کیف کو تحفے میں دیدیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے بھائی سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 نے باکس آفس میں 300 کروڑ کی کمائی کی ہے، گزشتہ روز فلم کی کامیابی کا جشن منایا گیا جس میں سلمان خان سمیت ساتھی اداکارہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی موجود تھے۔ اس تقریبِ خاص میں فلم کے تینوں مرکزی کرداروں نے مداحوں سے ملاقات کی، اس دوران سلمان خان نے کامیابی کے جشن کو یادگار بنانے کے لیے ٹائیگر 3 کی سب سے بڑی نشانی اسکارف کترینہ کیف کو تحفے میں دیدیا۔ وائرل کلپ میں سلمان خان کو کترینہ کیف کے گلے میں اپنا ٹائیگر 3 اسکارف ڈالتے دیکھا گیا جس نے ہر دیکھنے والے کو حیران کردیا۔ فلم کی کامیابی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ مجھے ایک ایکشن ہیرو ہونے پر بے پناہ فخر ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ لوگوں نے مجھے اس کردار میں پسند کیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹائیگر 3 ٹائیگر فرنچائز کی تیسری قسط ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں شاہ رخ خان کا مختصر کردار بھی دیکھا گیا ہے جبکہ اس فلم میں ریتک روشن بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button