شوبز

ٹام کروز کے خطرناک سٹنٹ نے دیکھنے والوں کو چونکا کر رکھ دیا

نامور اداکار ٹام کروز کے حالیہ فلم ’مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکوننگ‘ میں ایک خطرناک اسٹنٹ کو دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہوگئے

ہالی ووڈ(شوبز ڈیسک)  نامور اداکار ٹام کروز کے حالیہ فلم ’مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکوننگ‘ میں ایک خطرناک اسٹنٹ کو دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہوگئے۔ ٹام کروز کے اس اسٹنٹ نے فلم بینوں کے ساتھ ہالی ووڈ کے پیشہ وار اسٹنٹ مین کو بھی حیران کردیا ہے۔ موٹر سائیکل، پیرا شوٹ اور ٹام کروز، ایسا اسٹنٹ جس نے دنیا کو حیران کردیا۔

ہالی ووڈ فلموں میں خود اپنے اسٹنٹ پرفارم کرنے والے امریکی اداکار ٹام کروز کے حالیہ اسٹنٹ کو اب تک کی سب سے خطرناک پرفارمنس کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ تیز رفتار موٹرسائیکل کے ساتھ پہاڑ سے چھلانگ لگا کر ٹام کروز نے وہ کر دکھایا، جو اب تک کوئی ہالی ووڈ اداکار نہ کرسکا۔فلم ’مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکوننگ ‘ میں ٹام کروز کے خطرناک اسٹنٹ سے نا صرف شائقین بلکہ ہالی ووڈ کے پیشہ ور اسٹنٹ مین بھی چونک گئے۔ نامور اسٹنٹ ویمن ایمی جونسن نے اسٹنٹ کو اب تک کا سب سے خطرناک اسٹنٹ قرار دے دیا۔ اسٹنٹ سے متعلق اداکار ٹام کروز نے کہا کہ اس سے زیادہ خطرناک چیز انہوں نے اب تک نہیں کی۔

فلم سازوں کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں انکشاف کیا گیا کہ اسٹنٹ کی تیاری کے لیے ٹام کروز نے 500 سے زیادہ بار تیز رفتار موٹر سائکل کے ساتھ پہاڑ سے چھلانگ لگائی۔ فلم میں زیادہ حقیقی تاثر دینے کے لیے 61 سالہ امریکی اداکار پہلے بھی برج خلیفہ سے چھلانگ لگا کر، کبھی ہوائی جہاز سے لٹک کر، کبھی 6 منٹ تک پانی میں سانس روک کر اور کبھی خود جنگی جہاز اڑا کر شائقین کو حیران کرچکے ہیں۔

ان جان لیوا اسٹنٹس کو سرانجام دیتے ہوئے ٹام کروز کا ٹخنا، بازو اور ہاتھ ٹوٹ چکے ہیں اور ان کو کمر پر بھی کئی چوٹیں آئی ہیں۔ ٹام کروز کی فلم ’مشن امپاسیبل ڈیڈ ریکوننگ ‘کی نمائش دنیا بھر میں جاری ہے، فلم اب تک 2 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button