شوبز

پاکستانی اداکارہ سارہ خان فلم انڈسٹری میں کیوں آئیں؟ وجہ جان کر سب حیران رہ گئے

ایسا نہیں تھا میں کسی کو آئیڈیلائز کرکے انڈسٹری میں نہیں آئی لیکن میں ایک چیز سوچ کر انڈسٹری میں آئی تھی کہ ایک مرتبہ سلمان خان کے ساتھ فلم ضرور کروں گی: سارہ خان

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اداکارہ سارہ خان فلم انڈسٹری میں کیوں آئیں؟ وجہ جان کر سب حیران رہ گئے ‘ پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے سارہ خان سے سوال کیا کہ وہ کس بھارتی اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی اس پر سارہ خان نے سلمان خان کا نام لیا۔ سارہ خان نے کہا کہ ایسا نہیں تھا میں کسی کو آئیڈیلائز کرکے انڈسٹری میں نہیں آئی لیکن میں ایک چیز سوچ کر انڈسٹری میں آئی تھی کہ ایک مرتبہ سلمان خان کے ساتھ فلم ضرور کروں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں میرے کئی مداح ہیں، میں بھارت کے ڈرامے نہیں دیکھتی لیکن میرے شوہر فلک بھارت کے سارے شوز دیکھتے ہیں، وہ انڈین موویز اور ڈراموں کے بہت بڑے فینز ہیں۔ سارہ خان نے مزید کہا کہ بھارتی فلموں کے فین تو سب ہی ہیں، ہم بچپن سے ہی شاہ رخ خان ، سلمان خان ، ریتھک روشن کی فلمیں دیکھتے آرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button