پاکستانی اداکارہ یمنی زیدی اچانک ہسپتال کیسے پہنچ گئیں؟ بڑی خبر آگئی
وائرل ویڈیو میں اداکارہ یمنی زیدی کو سیڑھیوں پر ہیل کی وجہ سے توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے اوربری طرح پھسلتے ہوئے بھی دیکھا گیا
لاہور(کھوج نیوز شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ یمنی زیدی اچانک ہسپتال کیسے پہنچ گئیں؟ بڑی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح بھی حیران و پریشان رہ گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اداکارہ یمنی زیدی کی شوٹنگ کے دوران کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انھیں خوبصورت جوڑا اور لمبی ہیل پہنے سیڑھیوں سے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو ان کے نئے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کی ہے، تاہم اسی دوران اداکارہ کو سیڑھیوں پر ہیل کی وجہ سے توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے اوربری طرح پھسلتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس کے بعد ویڈیو میں اداکارہ کو انھیں سیڑھیوں سے دوبارہ اترتے اور شوٹنگ مکمل کرتے بھی دکھایا گیا۔
اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری کے مطابق حال ہی میں جو ویڈیو شیئر کی گئی، بظاہر یہ بہت خطرناک لگ رہی ہے، یہ باعث شرمندگی تو تھا لیکن تکلیف دہ نہیں تھا۔ اداکارہ نے لکھا کہ اس خطرناک حادثے میں مجھے ہلکی سی خراش آئی تھی باقی میں بالکل ٹھیک تھی اور اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اگلے ہی لمحے یہ سین ریکارڈ کروا لیا۔ اسٹوری میں یمنی زیدی واضح کیا کہ صدقے کی طاقت ہی ہے جس نے مجھے اس حادثے میں محفوظ رکھا۔