شوبز

پاکستانی گانا”صدقے”بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ کے ڈانس نے دھوم مچادی

’صدقے‘ میں ابھرتے ہوئے پاکستانی گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ ان کے بھائی نائل وجاہت اور نئی ابھرتی گلوکارہ نہال نسیم نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا

ممبئی(شوبز ڈیسک)پاکستانی گانا”صدقے”بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ کے ڈانس نے دھوم مچادی۔رپورٹ کے مطابق سانگ اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ کی گلوبل وائرل 50 گانوں کی فہرست میں شامل ہونے والے پاکستانی گانے ‘صدقے’ پر بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ کے رقص نے دھوم مچادی۔ ’صدقے‘ میں ابھرتے ہوئے پاکستانی گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ ان کے بھائی نائل وجاہت اور نئی ابھرتی گلوکارہ نہال نسیم نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور تینوں کی آواز نے اس گانے کو سپر ہٹ بنادیا۔

بھارت سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں بڑی تعداد میں اس گانے پر رِیلز بنائی گئیں اب بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ کے ڈانس مووز نے اس گانے کو مزید وائرل کردیا۔ راکول پریت سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس گانے پر رقص کی ویڈیو جاری کی اور ساتھ ہی بتایا کہ اس گانے پر یہ میری ایک کاوش ہے امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔ راکول کی جانب سے اس ویڈیو کے شیئر ہوتے ہی بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی اس رِیل نے دھوم مچادی۔

اس گانے کے گلوکاروں نے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے رقص کی تعریف کی، راکول کے شوہر بھی اہلیہ کی تعریف کرنے میں پیش پیش رہے۔ واضح رہے کہ یہ گانا پہلی بار بھارتی سیلیبریٹی کی جانب سے استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ماضی میں رانی مکھرجی، آیوشمان کھرانہ بھی اس گانے پر رِیلز اپلوڈ کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ رواں برس فروری میں بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ نے اداکار و پروڈیوسر جیکی بھگنانی سے دھوم دھام سے شادی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button