شوبز

پاکستان ، امریکا سے میچ کیوں ہارا؟ انور مقصود نے دلچسپ وجہ بتا دی

پاکستان امریکا سے مجبوری میں میچ ہارا کیونکہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے لئے انہوں نے شرط رکھی ہوگی کہ پہلے میچ ہارو پھر پیسے دیں گے

کراچی(کھوج نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے پہلے میچ میں پاکستان امریکا سے میچ کیوں ہارا؟ اس حوالے سے نامور مصنف و انور مقصود نے دلچسپ وجہ بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انور مقصود سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا سے شکست پر ردعمل کا اظہار کیا ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف اپنے پہلے میچ میں پاکستان کی شکست پر بات کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مجبوری میں میچ ہارا کیوں کہ ابھی آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا ہے۔ انور مقصود نے کہا ہوسکتا ہے کہ میچ میں شکست کی بھی شرط رکھی گئی ہو کہ پہلے امریکا سے میچ ہارو پھر پیسے دیں گے ورنہ پاکستان کے ہارنے کی کوئی اور وجہ سمجھ نہیں آتی۔ 9 جون کو پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ اب جن پاکستانیوں نے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں وہ آدھی قیمت میں اپنے ٹکٹ بیچیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button