شوبز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن ہفتہ کو منایا جائے گا

پاکستان میں بے شمار اقسام کے رقص کیے جاتے ہیں ان میں کلاسیکی اور لوک رقص کا ایک خاص مقام ہے، جبکہ بلوچ، سندھی رقص اور پنجابی بھنگڑوں کا بھی کوئی ثانی نہیں ہے

لاہور(کلچرل رپورٹر، آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن 29اپریل ہفتہ کو منایا جائے گامنایا جا رہا ہے، دنیا بھر میں ہر سال انتیس اپریل کو یہ دن عالمی ڈانس کونسل کے تحت منایا جاتا ہے۔

دنیاکی تقریباً ہر تہذیب میں خوشی کے اظہار کے لیے رقص کیا جاتا ہے۔پاکستان میں بے شمار اقسام کے رقص کیے جاتے ہیں ان میں کلاسیکی اور لوک رقص کا ایک خاص مقام ہے، جبکہ بلوچ، سندھی رقص اور پنجابی بھنگڑوں کا بھی کوئی ثانی نہیں ہے۔ رقص کو اعضاء کی شاعری بھی کہا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی رقص کونسل نے 29 اپریل کو رقص کے عالمی دن کی حیثیت سے منانے کا فیصلہ کیا تب سے آج تک یہ دن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔رقص پاکستان کی ثقافت میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے آج سے کئی ہزار سال قبل اس خطے میں آباد ‘موہن جو دڑو’ کے شہری بھی رقص کے شوقین تھے جس کا ثبوت کھدائی میں برآمد ہونے والا رقاصہ کا کانسی کا مجسمہ ہے۔پاکستان میں لوک رقص کو بے پناہ اہمیت حاصل ہے اور ملک کے تمام علاقوں کے اپنے مقامی رقص ہیں جن سے ان علاقوں کی ثقافت کی نشاندہی ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button