شوبز

پاکستان ہم جنس پرستی میں سب سے آگے ‘ شوبز انڈسٹری سرفہرست: ماریہ بی کے اعلان نے چونکا دیا

پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں موجود 80 فیصد آدمی ہم جنس پرست ہیں' ایل جی بی ٹی کیو افراد کو دنیا بھر میں متنازع سمجھا جاتا ہے : ماریہ بی کا اعلان

لاہور (کھوج نیوز) پاکستان ہم جنس پرستی میں سب سے آگے، شوبز انڈسٹری سرفہرست، معروف فیش ڈیزائنر ماریہ بی کے اعلان نے شوبز انڈسٹری سمیت ملک بھر میں تھرتھرلی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے کہا کہ ان کی برداشت ختم ہوگئی تو انہوں نے مذکورہ معاملے پر بات کرنا شروع کی۔ماریہ بی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایل جی بی ٹی کیو یا ٹرانس جینڈرز افراد پر اس وقت بات کرنا شروع کی جب ایسے افراد نے سوشل میڈیا پر آکر یہ کہنا شروع کیا کہ تمام جنسی رجحانات جائز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے کبھی ایل جی بی ٹی کیو یا ٹرانس جینڈرز افراد کے بارے میں بات نہیں کی، کیوں کہ پہلے ایسے افراد اپنی ذات یا گھروں تک محدود تھے۔ماریہ بی نے دلیل دی کہ مقدس کتاب قرآن پاک میں قوم لوط کا 27 مرتبہ ذکر کیا گیا اور لوگ ایل جی بی ٹی کیو کے موضوع کو چھوٹا سمجھتے ہوئے ایسے ہی اڑا دیتے ہیں۔فیشن ڈیزائنر نے دعوی کیا کہ فیشن انڈسٹری کے 80 فیصد آدمی ایل جی بی ٹی کیو ہیں۔ ایل جی بی ٹی کیو ایسے متنازع جنسی رجحانات کے مالک افراد کو کہا جاتا ہے جو پیدا تو مرد یا خاتون کے طور پر ہوتے ہیں لیکن بعد ازاں ہارمونز کی تبدیلیوں، دوسری پیچیدگیوں یا دماغی اختراع اور جنسی رجحانات کی وجہ سے اپنی جنس تبدیل کرواتے ہیں۔ایل جی بی ٹی کیو افراد کو دنیا بھر میں متنازع سمجھا جاتا ہے اور اس پر دنیا بھر میں شدید بحث ہوتی رہتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button