شوبز

پریانکا چوپڑا اورکترینہ کیف نے فلم” جی لے ذرا ”میں کام سے انکارکیوں کیا؟

پریانکا نے اس فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ اپنے نئے پراجیکٹ بتائی جبکہ کترینہ کیف نے فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا اس کی وجہ نہیں بتائی

ممبئی (آن لائن) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف نے نئی آنے والی فلم ”جی لے ذرا” میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟ اس حوالہ سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی آنے والی بالی ووڈ فلم” جی لے ذرا ”سے پریانکا چوپڑا اورکترینہ کیف کے انکار کے بعد کیارا ایڈوانی اورانوشکا شرما سے بات چیت کی جارہی ہے۔ بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواب کو تعبیر نہ مل سکی۔ رواں برس مارچ میں فرحان اختر نے اپنی آنے والی فلم ”جی لے ذرا” کے حوالے سے آگاہ کیا کہ فلم کی لوکیشن کی تلاش کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے فلمی شائقین یہ امید کر رہے تھے کہ اس فلم کی عکس بندی جلد مکمل کر لی جائے گی تاہم ابھی اس فلم کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پریانکا نے اس فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ اپنے نئے پراجیکٹ بتائی کیونکہ وہ ہالی وڈ ایکشن تھرلر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہونگی۔ اس اعلان کے بعد کترینہ کیف بھی اس فلم سے باہر نکل گئیں ہیں۔ کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا کے اس فلم سے نکل جانے کے بعد ان کرداروں کے لیے کیارا ایڈوانی اور انوشکا شرما سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ تاہم جی لے ذرا میں عالیہ بھٹ ابھی بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button