شوبز

پریانکا چوپڑا کی آخری خواہش کیا ہے؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

چاہتی ہوں کہ ہر کوئی مجھے میرے پہلے نام 'پریانکا' سے پہچانے جیسے بھارتی اداکارہ ریکھا یا امریکی گلوکارہ شیر (Cher) کو پہچانتے ہیں

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ چاہتی ہوں کہ ہر کوئی مجھے میرے پہلے نام ‘پریانکا’ سے پہچانے جیسے بھارتی اداکارہ ریکھا یا امریکی گلوکارہ شیر (Cher) کو پہچانتے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی آنے والی سیریز Citadel کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔تشہیری مہم کے دوران ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں اچھا لگتا ہے جب امریکہ میں انہیں پریانکا کے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے کیونکہ بھارت میں یہ نام اتنا عام ہے کہ صرف ایک کمرے میں ہی 6 پریانکا موجود ہوتی ہیں۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب بھارت میں تھی تو ”پی سی” سننے کی عادت ہو گئی تھی لیکن جب سے امریکہ آئی ہوں تب سے اچھا لگتا ہے کیونکہ یہاں صرف میں ہی ”پریانکا” ہوں اور چاہتی ہوں کہ دنیا پھر سے مجھے میرے پہلے نام ”پریانکا” سے جانے پہچانے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button