پرینیتی چوپڑا کی راگھو چڈھا سے منگنی، والدہ ناراض کیوں ہوئیں؟ پتا چل گیا
آپ کی زندگی میں ایسی وجوہات ہیں جو آپ کو بار بار یہ یقین دلاتی ہیں کہ اوپر ایک خدا موجود ہے:والدہ کا جذباتی پیغام
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز) پرینیتی چوپڑا کی راگھو چڈھا سے منگنی، والدہ ناراض کیوں ہوئیں؟ پتا چل گیا ‘ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کی والدہ نے بیٹی کی منگنی کے بعد تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا آپ کی زندگی میں ایسی وجوہات ہیں جو آپ کو بار بار یہ یقین دلاتی ہیں کہ اوپر ایک خدا موجود ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کی والدہ رینا چوپڑا نے بیٹی کی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بیٹی پری نیتی اور راگھو کی منگنی کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آپ کی زندگی میں ایسی وجوہات ہیں جو آپ کو بار بار یہ یقین دلاتی ہیں کہ اوپر ایک خدا موجود ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ منگنی ان ہی وجوہات میں سے ایک ہے۔انہوںنے پوسٹ کے آخر میں بیٹی کی منگنی کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔