شوبز

پنجاب کلچرڈے: کون کون سےفنکاروں نے رنگ بکھیرے؟نام سامنے آگئے

پنجاب بھر میں ثقافتی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے جس سے مختلف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں

لاہور(کھوج شوبز نیوز)پنجاب کلچرڈے: کون کون سےفنکاروں نے رنگ بکھیرے؟نام سامنے آگئے،کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے تقریبات اور اسٹال سجانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس حوالے سے پنجاب بھر میں ثقافتی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے جس سے مختلف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے ہفتہ کے روز شالیمار باغ میں والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام پنجاب کلچر ڈے پر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اسی طرح الحمرا میں پنجاب کلچر ڈے کےموقع پرتقریب کےدوران خواتین فنکاروں نےبھی اسٹیج پرثقافتی ڈانس کر کےاپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ہفتہ کےروزمشہورلوک گلوکارعارف لوہارنےبھی اپنی ٹیم کےساتھ الحمرا میں پنجاب کلچر ڈے کےموقع پرتقریب کےدوران اپنےفن کا مظاہرہ کیا اورلوگوں سے داد حاصل کی۔

واضح رہے کہ پنجابی کلچر ڈے 14 مارچ کومنایا جائے گا، کلچر ڈے کے حوالے سے صوبہ پنجاب کے تمام ڈویژنز میں تقریبات منعقد کی جائیں گی صوبہ بھر میں مقامی ثقافت، کھانے، لباس، دستکاری، فنون لطیفہ، روایتی کھیل، زرعی ومقامی مصنوعات کواجاگر کیاجائے گا۔

پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر رنگا رنگ کلچرل پروگرام،گھڑ ڈانس، ڈھول جھومر سمیت مختلف ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔ اسکولوں میں14مارچ کو ہونے والے کلچر ڈے میں پنجاب کے روایتی کھیلوں میں ٹائر ریس، شٹاپو، پٹھو گرم، کوکلا چھپاکی،کبڈی، لڈی، بھنگڑا، چمٹا قوالی اور پنجاب کے دیگر ثقافتی کھیل کھیلے جائیں گے اور ثقافتی لباس پہنے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button