شوبز

ڈرامہ ”تیرے بن” کو پسند کرنیوالوں کیلئے چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی

ڈرامے کے دوسرے سیزن کا آغاز دسمبر کے اختتام سے ہو رہا ہے' تیرے بن سیزن 2، 29 دسمبر 2023 سے پیش ہونے جارہا ہے، مزید خوبصورت لمحات کے لیے تیار ہو جائیں

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کا سپر ہٹ ڈرامہ سیریل اور کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے ”تیرے بن ”کا سیزن 2 کو پسند کرنے والوں کے لئے چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل ”تیرے بن” ڈرامے کے پہلے سیزن کے اختتام پر مداحوں نے پروڈیوسرز سے فرمائش کی تھی کہ ”تیرے بن ”کا دوسرا سیزن لازمی آنا چاہیے، ڈرامے کے مرکزی کرداروں وہاج علی اور یمنی زیدی کی جوڑی کو بھی مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔ اس کے علاوہ ڈرامے میں منفی کردار نبھانے والی ”حیا” اداکارہ سبینہ فاروق کے کردار کو بھی مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔

اب ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے اعلان کیا اور بتایا کہ ڈرامے کے دوسرے سیزن کا آغاز دسمبر کے اختتام سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”تیرے بن” کے مداحوں کے لیے خوشخبری!تیرے بن سیزن 2، 29 دسمبر 2023 سے پیش ہونے جارہا ہے، مزید خوبصورت لمحات کے لیے تیار ہو جائیں’۔ عبداللہ کادوانی نے کہا کہ اپنے کیلنڈرز کو مارک کر لیں اور یہ تاریخ ذہن نشین کر لیں، ان شا اللہ یہ شاندار ہونے والا ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ اسے پسند کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button