شوبز

کامیڈین منور ظریف کی 47 ویں برسی 29اپریل کو منائی جائے گی

انہوں نے اپنے 16سالہ فلمی کیریئر میں تین سو سے زائد فلموں میںبطور اداکار،صدا کار،ہیر اور کامیڈین کے کردار ادا کرکے پاکستانی فلمی تاریخ میںانمٹ نقوش رقم کیے

لاہور(کلچرل رپورٹر، آن لائن)پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین منور ظریف کی47ویں برسی29اپریل ہفتہ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فلم انڈسٹری اور ان کے مداحوں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

منور ظریف 2فروری 1940ء کو گجرانوالہ میں پیدا ہوئے وہ معروف کامیڈین ظریف کے بھائی تھے۔منور ظریف نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم ” ہتھ جوڑی ” سے کیا اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور منور ظریف کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔انہوں نے اپنے 16سالہ فلمی کیریئر میں تین سو سے زائد فلموں میں بطور اداکار،صدا کار،ہیر اور کامیڈین کے کردار ادا کرکے پاکستانی فلمی تاریخ میں انمٹ نقوش رقم کیے جو کہ رہتی دنیا تک کیلئے ناقابل فراموش ہیں۔منور ظریف نے ایک اداکار،کامیڈین اور ہیرو کے ساتھ ساتھ بطور فلمی ڈانسر کے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا مزاحیہ اداکاری میں منور ظریف کا کوئی ثانی نہیں تھا خصوصاً فلم میں نسوانی روپ دھارنے میں انہیں ملکہ حاصل تھا۔ وہ29اپریل 1976ء کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button