شوبز

کانزفلم فیسٹیول:بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری سب کی توجہ کا مرکزبن گئیں

فرانس میں جاری 77ویں کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی اداکارہ سیاہ و سفید گاؤن میں جلوہ گر ہوئیں اور ہر ایک کی توجہ حاصل کرلی

ممبئی(شوبز ڈیسک)  سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کردہ نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے شہہ سرخیوں کا حصہ بننے والی بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کانز فلم فیسٹیول میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں جاری 77ویں کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی اداکارہ سیاہ و سفید گاؤن میں جلوہ گر ہوئیں اور ہر ایک کی توجہ حاصل کرلی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادیتی راؤ حیدری نے اس خاص موقع پر ہلکے میک اپ اور زیورات کا انتخاب کیا۔ انہوں نے فلم فیسٹیول کے دوران فرانسیسی اداکار و ہدایت کار جی لئے لالوش (Gilles Lellouche) کی فلم ’لامور آف‘ (بیٹنگ ہارٹ) کی اسکرینگ میں شرکت کی۔ خیال رہے کہ ادیتی راؤ حیدری فرانسیسی کاسمیٹکس مصنوعات کی کمپنی لوریل کی برانڈ ایمبسڈر ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فرانسیسی ریویرا پر کروایا گیا فوٹو شوٹ بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے سیاہ و زرد رنگ کے امتزاج والا گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا۔ واضح رہے کانز فلم فیسٹیول میں ادیتی راؤ حیدری کا یہ تیسرا سال ہے، انہوں نے 2022 میں معروف ڈیزائنر سبیاسچی کی تیار کردہ ساڑھی میں فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button