شوبز

کرشمہ کپور کو سابق شوہر سنجے کپور کیساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑ گیا مگر کیوں؟

یہ بہت اچھی روایت ہے کہ پہلے شادی کرو، پھر طلاق لو اور بعد میں دوست بن جاؤ۔۔ واہ! علیحدگی کے بعد والدین کا آپس میں رابطہ رکھنا بچوں کیلئے اچھا ہے

ممبئی(ماینٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کو سابق شوہر سنجے کپور سے سالوں بعد ملاقات کرنا اور ساتھ ڈنر پر جانا مہنگا پڑ گیا مگر کیوں؟ چونکا دینے والی خبر آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کرشمہ کپور کو سنجے کپور کے ساتھ ڈنر اور ملاقات سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی۔ دونوں کو حال ہی میں ایک ساتھ ڈنر پر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر ان کا بیٹا اور بیٹی بھی ساتھ تھے۔سنجے کپور ایک کاروباری شخصیت ہیں جن سے کرشمہ کپور نے 2003 میں شادی کی تھی لیکن 2016 میں دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔ طلاق کے بعد اداکارہ نے خود بچوں کی پرورش کی۔

تقریبا 7 سالوں بعد دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ بہت اچھی روایت ہے کہ پہلے شادی کرو، پھر طلاق لو اور بعد میں دوست بن جاؤ۔۔ واہ! دوسرے صارف نے اس ملاقات کا مثبت پہلو نکالا۔ اس نے لکھا کہ علیحدگی کے بعد والدین کا آپس میں رابطہ رکھنا بچوں کے لئے اچھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button