شوبز

کرکٹر شبمن گل کے ساتھ”ڈیٹنگ”سارہ علی خان نے اصلی بات کہہ ڈالی

اداکارہ سارہ علی خان نے کرکٹر شبمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔ مشہور بھارتی ٹی وی شو کافی ود کرن کی نئی قسط کا  ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

ممبئی(شوبز ڈیسک)کرکٹر شبمن گل کے ساتھ”ڈیٹنگ”سارہ علی خان نے اصلی بات کہہ ڈالی، بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے کرکٹر شبمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔ مشہور بھارتی ٹی وی شو کافی ود کرن کی نئی قسط کا  ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ شو کے ٹیزر میں سارہ علی خان نے اپنی شبمن گِل کے ساتھ ڈیٹنگ کے بارے میں میڈیا پر پھیلی تمام خبروں کی تردید کر دی۔

اُنہوں نے ان خبروں پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ساری کی ساری دنیا غلط سارہ کے پیچھے پڑی ہے، یعنی کہ میں وہ سارہ نہیں ہوں لوگ غلط سمجھ رہے ہیں۔ سارہ علی خان اپنی بہترین دوست اننیا پانڈے  کے ساتھ کافی ود کرن کے سیزن 8 کی اگلی قسط میں نظر آئیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button