شوبز

کویت میں بالی ووڈ فلم "باربی” کی نمائش پرپابندی کیوں لگائی گئی؟

کویت نے "عوامی اخلاقیات اور سماجی روایات کی حفاظت" کے لیے فلم باربی پر پابندی کا اعلان کیا ہے

کراچی (ویب ڈیسک)کویت میں بالی ووڈ فلم باربی کی نمائش پر پابندی کیوں لگائی گئی،وجہ سامنے آگئی،رپورٹس کے مطابق کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت نے "عوامی اخلاقیات اور سماجی روایات کی حفاظت” کے لیے فلم باربی پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے فورا بعد ایک لبنانی وزیر نے اپنے ملک کے حکام سے کہا ہے کہ وہ فلم کو سنیما گھروں میں نمائش سے روک دیں کیوں کہ "یہ فلم ہم جنس پرستی کو فروغ” دیتی ہے۔

کویت کی وزارت اطلاعات کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ فلم "ایسے خیالات اور عقائد کو فروغ دیتی ہے جو کویتی معاشرے اور امن عامہ کے لیے اجنبی ہیں۔”وارنر برادرز کی یہ فلم ریلیز ہونے کے بعد سے دنیا بھر میں اب تک ایک ارب ڈالر کا کاروبار کرچکی ہے۔لبنان کے وزیر ثقافت محمد مرتضی نے بدھ کے روز کہا کہ انہوں نے لبنان کی وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ وہ ملک میں باربی کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فلم "ہم جنس پرستی اور ٹرانس سیکسولیٹی کو فروغ دیتی ہے… والد کی سرپرستی کو مسترد کرنے کی وکالت کرتی ہے، ماں کے کردار کو مجروح اور تضحیک کرتی ہے اور شادی اور خاندان کی ضرورت پر سوال اٹھاتی ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button