شوبز

کھرب پتی مکیش امبانی نے اداکارہ عالیہ بھٹ کو خریدنے کیلئے بولی لگا دی

مکیش امبانی اور ان کی صاحبزادی ایشا امبانی بچوں کے کپڑوں کے برانڈ میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے عالیہ سے ڈیل کا فیصلہ کیا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک) کھرب پتی مکیش امبانی نے اداکارہ عالیہ بھٹ کو خریدنے کیلئے بولی لگا دی’ بھارت کے بزنس آئیکون کھرب پتی مکیش امبانی بالی وڈ سپر سٹار عالیہ بھٹ کے برانڈ ایڈ اے ماما کو خرید رہے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مکیش امبانی اور ان کی صاحبزادی ایشا امبانی بچوں کے کپڑوں کے برانڈ میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے عالیہ سے ڈیل کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امبانی اور عالیہ کے درمیان ڈیل فائنل مراحل پر ہے اور اسے ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ کے برانڈ کی مجموعی ویلیو 150 کروڑ روپے ہے لیکن امبانی اور ایشا نے برانڈ کو خریدنے کیلئے 350 کروڑ کی پیشکش کی ہے۔بھارتی اداکارہ نے یہ برانڈ 2020 میں لانچ کیا تھا اور اس کے ذریعے بچوں کیلئے عمدہ اور مناسب قیمت میں کپڑے تیار ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button