شوبز

کیا پریانکا چوپڑا ہالی وڈ کی فلموں میں کام کررہی ہیں؟

اداکارہ اس وقت آسٹریلیا میں ہیں اور اپنے نئے ہالی ووڈ پروجیکٹ 'دی بلف' کی شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں۔

آسٹریلیا(شوبز ڈیسک)کیا پریانکا چوپڑا ہالی وڈ کی فلموں میں کام کررہی ہیں؟طویل عرصے سے سلور اسکرین سے غائب گلوبل آئیکون پریانکا چوپڑا ایک نہیں بلکہ 2 فلموں کے ذریعے ایک مرتبہ پھر سینما گھروں کی زینت بننے والی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ وہ بالی وڈ نہیں بلکہ ہالی وڈ کی فلموں کے ساتھ سینما اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔ اداکارہ اس وقت آسٹریلیا میں ہیں اور اپنے نئے ہالی ووڈ پروجیکٹ ‘دی بلف’ کی شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں۔  اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر  فلم کے اسکرپٹ کی ایک تصویر کے ساتھ مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔

پریانکا کی انسٹاگرام اسٹوری کا عکس

پریانکا نے اسکرین پلے کی ایک تصویر کےکیپشن میں لکھا کہ’یہ شروع ہوتا ہے۔’ اس سےقبل پریانکا نےلینڈ ڈاؤن انڈر (آسٹریلیا) پہنچنے کےبعد ایک ریل (مختصرویڈیو) شیئرکی تھی۔ جس میں پریانکاحسب معمول خوبصورت لگ رہی تھیں، اس ریل میں ہوائی اڈے پران کی بیٹی مالتی میری کا اسنیپ شاٹ بھی موجود تھا۔

 ریل کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ‘ٹچ ڈاؤن، دی بلف۔ اب تک کے بہترین ٹریول پارٹنر کے ساتھ’۔ اس سے قبل پریانکا چوپڑا ‘ہیڈز آف اسٹیٹ’ کی شوٹنگ مکمل کر چکی ہیں جس میں ادریس ایلبا اور جان سینا کے ساتھ ساتھ دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔  جس کے بعد وہ ہالی وڈ کی ہی مووی’دی بلف’ میں نظر آئیں گی، جس کی ہدایت کاری فرینک ای فلاورز کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button