شوبز

کیا کوئی اپنا گھر مرضی سے؟اداکارہ ماہرہ خان نے افغان مہاجرین کے حق میں آواز بلند کردی

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان سے ملک بدر کیے جانے والے افغان مہاجرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

کراچی(شوبز ڈیسک)کیا کوئی اپنا گھر مرضی سے؟اداکارہ ماہرہ خان نے افغان مہاجرین کے حق میں آواز بلند کردی، شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان سے ملک بدر کیے جانے والے افغان مہاجرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر حکومتِ پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین سے افغان مہاجرین کی مدد جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ کوئی بھی اپنی مرضی سے اپنا گھر نہیں چھوڑتا۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ مجھے تحفظ، وقار اور عزت کی تلاش میں رہنے والوں کے ساتھ مہمان نوازی کی اپنی پاکستانی روایت پر فخر ہے۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ 40 سال سے ہم نے اپنے ضرورت مند افغان بھائیوں اور بہنوں کو تحفظ فراہم کرتے آ رہے ہیں اور اب بھی بہت سے لوگوں ہماری مدد اور شفقت کی ضرورت ہے کیونکہ اپنے وطن واپس جانے پر وہ خطرے میں ہیں۔ ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ میں اپنی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ان لوگوں کی مدد جاری رکھے جو ضرورت مند ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button