شوبز

کینیڈین اداکارہ امرت کور کا کانپتی آوازکیساتھ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ایوارڈ کی وصولی کے بعد اداکارہ نے اسٹیج پر اپنی کانپتی اور لرزہ خیز آواز کے باجود غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی

ٹورنٹو(شوبزڈیسک) کینیڈین اداکارہ امرت کور نے کانپتی آواز کیساتھ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ امرت کور نے حال ہی میں کینیڈین اسکرین ایوارڈز 2024کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی جس میں انہیں فلم ’دی کوئین آف مائے ڈریمز’  میں اہم کردار اداکرنے پر بہترین پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کی وصولی کے بعد اداکارہ نے اسٹیج پر اپنی کانپتی اور لرزہ خیز آواز کے باجود غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

اداکارہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ،’ ہمیں تقسیم، نسل کشی کی طرف دھکیل دیاگیا ہے دو کمیونٹیز جو کبھی ایک دوسرے سے پیار کرتی تھیں، مکمل طور پر بے چینی میں مبتلا ہیں، انہوں نے کہا کہ میں بولنے سے ڈرتی ہوں، لیکن یہ اعزاز مجھے یاد دلاتا ہے کہ میں ایک فنکار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک فنکار ہونے کے ناطے محسوس کرنا اور ہمدردی کرنا میرا کام ہے۔ اور جو لوگ ہم فنکاروں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ نوکریوں کے کھو جانے کے خوف سے، کیریئر کے کھونے کے خوف سے، شہرت کو کھونے کے خوف سے بات نہ کریں۔ میں آپ لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں میں ایک فنکار ہوں اور میں اب انسانیت کی نفرت میں نہیں رہ سکتی۔’

امرت کور کا فلسطین کے حق میں بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ،’وہ صرف اور صرف جنگ بندی کے حق میں اپنی تقریر کرنے کے لیے ایوارڈ جیتنا چاہتی ہیں۔  انہوں نے کہا، ’اگر مجھے خاموش کرایا جا رہا ہے، تو مجھے کہا جا رہا ہے کہ میں فنکار نہیں بنوں، کٹھ پتلی بنوں۔’

خیال رہے کہ امرت کور کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جس وقت کئی نامور شخصیات کو غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف بات کرنے پر ملازمتوں سے محروم ہونا پڑرہا ہے۔ دوسری جانب امرت کور کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین  انکے حوصلے کو خوب سراہتے نظر آرہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ،’بولو، چاہے آپ کی آواز کانپ جائے۔’

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،’میں نے اس کی آواز میں لرزش کو گہرائی سے محسوس کیا۔’

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button