شوبز

گرل فرینڈ قتل کیس: فردجرم عائد، آفتاب پوناوالا کو لینے کے دینے پڑ گئے

شردھا واکر کے قتل کے الزام میں منگل کو آفتاب پوناوالا پر فرد جرم عائد 'آفتاب پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج 'آفتاب پوناوالا نے صحت جرم سے انکار کردیا

ممبئی (آن لائن) گرل فرینڈ قتل کیس: فردجرم عائد، آفتاب پوناوالا کو لینے کے دینے پڑ گئے ‘ گرل فرینڈ کے قتل کے الزام میں گرفتار آفتاب پوناوالا نے اپنے اوپر لگائے الزامات کی تردید کردی۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شردھا واکر کے قتل کے الزام میں منگل کو آفتاب پوناوالا پر فرد جرم عائد کی گئی۔ آفتاب پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ آفتاب پوناوالا نے صحت جرم سے انکار کردیا اور کیس میں مکمل ٹرائل کا مطالبہ کیا۔ مذکورہ کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کردی گئی۔ خیال رہے کہ آفتاب پوناوالا پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس مئی میں اپنی گرل فرینڈ شردھا واکر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھ دیے تھے۔ مذکورہ کیس میں انہیں گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس نے ساڑھے 6 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل چارج شیٹ رواں برس کے آغاز میں عدالت میں پیش کی۔ آنجہانی شردھا کے والد وکاس واکر نے گزشتہ برس عدالت سے درخواست کی تھی کہ اس کیس میں جلد ٹرائل مکمل کرکے ان کی بیٹی کی باقیات کو ان کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ اس کی آخری رسومات ادا کرسکیں۔ اس درخواست کے بعد وکاس واکر بھی چل بسے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button