شوبز

گلوکارعاصم اظہر اوراداکارہ میرب علی کی شادی کب تک ہوگی؟

عاصم اظہر نے کہا کہ ابھی ہماری شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن ہم دونوں کی رضامندی ہمارے والدین کے ساتھ ہے

کراچی (شوبز ڈیسک)گلوکارعاصم اظہر نےاپنی اوراداکارہ میرب علی کی شادی کب تک ہوگی؟ معروف گلوکارعاصم اظہر نےاپنی اور اداکارہ میرب علی کی شادی کے بارے میں بتا دیا۔ ایک پروگرام میں جب  گلوکارسے پوچھا  گیا کہ وہ اور میرب علی شادی کب کررہے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ ابھی ہماری شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن ہم دونوں کی رضامندی ہمارے والدین کے ساتھ ہے۔عاصم اظہر نے اپنی مداح سے مزید کہا کہ آپ دعا کریں کہ ہمارے والدین جلد ہمارے لیے اچھی خبر سب کو دیں۔ واضح رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی مارچ 2022 میں ہوئی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button