شوبز

گلوکارپنکج ادھاس 72 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

پنکج اداس کی بیٹی نے والد پنکج ادھاس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے علیل تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارت کے لیجنڈری گلوکار پنکج ادھاس 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پنکج اداس کی بیٹی نے والد پنکج ادھاس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے علیل تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا تاہم آج وہ دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔

بھارتی گلوکار کو بھارت کا سب سے بڑا سل ایوارڈ پدمہ شری سے بھی نوازا جا چکا ہے ،انہوں نے ‘ چھٹی آئی ہے ‘ غزل گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا جبکہ اس کے علاوہ ان کی گائیکی فہرست میں کئی نامور گیت شامل ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button