شوبز

گلوکارہ مومنہ مستحسن کےانسٹا گرام اکاؤنٹ سے اچانک تمام پوسٹس غائب

شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچنے والی مومنہ مستحسن کی انسٹاگرام وال بالکل خالی ہے۔ مومنہ مستحسن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس اچانک غائب دیکھ کر مداح پریشانی کا شکار ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اچانک تمام پوسٹس غائب ہو گئیں۔ نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ، کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں معروف قوال راحت فتح علی خان کے ساتھ گانا گا کر شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچنے والی مومنہ مستحسن کی انسٹاگرام وال بالکل خالی ہے۔ مومنہ مستحسن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس اچانک غائب دیکھ کر مداح پریشانی کا شکار ہیں۔

اسکرین شاٹ

مومنہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اگر نظر دوڑائی جائے تو اُنہیں 4 ملین انسٹاگرام یوزرز فالو کر رہے ہیں جبکہ وہ 533 اکاؤنٹس کو فالو بیک کر رہی ہیں۔ گلوکارہ کے پوسٹس حذف کر دینے کے بعد ان کے انسٹا اکاؤنٹ پر صفر پوسٹ دکھائی دے رہی ہیں جسے دیکھ کر اُن کے مداح حیرانی اور مختلف شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button