شوبز

ہائے رے غربت … نتن ڈیسائی کی خود کشی، بھارتی حکومتی سمیت بالی ووڈ کیلئے لمحہ فکریہ

نتن ڈیسائی کا اسٹوڈیو ان کے حلقے میں آتا ہے، وہ کئی دنوں سے مالی تنگ دستی سے پریشان تھے اسی وجہ سے انہوں نے خودکشی کی: ایم ایل اے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ”لگان” کے مشہور آرٹ ڈائریکٹر نتن ڈیسائی کی خود کشی بھارتی حکومت سمیت پوری بالی ووڈ انڈسٹری کے لئے لمحہ فکریہ بن گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نتن ڈیسائی رائیگڑھ میں اپنے پروڈکشن اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے۔ مقامی ایم ایل اے کا کہنا ہے کہ نتن ڈیسائی کا اسٹوڈیو ان کے حلقے میں آتا ہے، وہ کئی دنوں سے مالی تنگ دستی سے پریشان تھے اسی وجہ سے انہوں نے خودکشی کی۔ اس موقع پر پولیس کا کہنا ہے کہ نتن ڈیسائی کی موت کے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہے۔ نتن ڈیسائی بالی وڈ کی مشہور فلم جودھا اکبر، دیو داس،لگان سمیت دیگر فلموں کےآرٹ ڈائریکٹر تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button