شوبز

ہالی وڈ ٹیم پاکستان کی خوبصورت اوررنگین ثقافت پرفلم بنانےکی خواہش مند

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے ہالی وڈ پروڈکشن کی ایک ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جو پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر فلم بنانے کیلئے پرامید ہے

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) ہالی وڈ ٹیم پاکستان کی خوبصورت اور رنگین ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش مند ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے ہالی وڈ پروڈکشن کی ایک ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جو پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر فلم بنانے کیلئے پرامید ہے۔

وزیر اطلاعات کےمطابق اس ٹیم میں ہالی وڈ کمپوزراورکنڈکٹر جیمزایم سی میلان،فلم پروڈیوسراینڈریو جیمز فیرو،فلم پروڈیوسرلوئیسا اسکن جب کہ پاکستان فلم انڈسٹری سےفلم پروڈیوسربدراکرام،سعدیہ اشرف اور مشال ثاقب شامل ہیں جنہوں نےپاکستانی ورثےاورفلم کی پیشرفت پربات چیت کےلیے ملاقات کی۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ہالی وڈ پروڈکشن ٹیم پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، یہ ہماری ثقافت اور لوگوں کیلئے اعزاز کی بات ہوگی کیونکہ پاکستان اپنے عظیم ورثے سے مالا مال ملک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button