ہانیہ عامرکی اگلےماہ شادی، اداکارہ خود بھی حیران
میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر اگلے ماہ شادی کررہی ہیں، یہ سن کر خود ہانیہ عامر بھی حیران رہ گئیں۔
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی معروف میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر اگلے ماہ شادی کررہی ہیں، یہ سن کر خود ہانیہ عامر بھی حیران رہ گئیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کو اداکارہ کے بال بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم اسی اثنا میں بابر ظہیر کہتے ہیں کہ ہانیہ عامر اگلے ماہ شادی کررہی ہیں۔ میک اپ آرٹسٹ کی بات سن کر خود ہانیہ عامر بھی الجھن کا شکار ہوجاتی ہیں۔
ہانیہ کے تاثرات دیکھ کر بابر ظہیر فوراً بات سنبھالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا یہ مضحکہ خیز ہے؟ جس پر ہانیہ کہتی ہیں کہ یہ بالکل بھی مضحکہ خیز نہیں ہے۔ اس وائرل ویڈیو کے ساتھ ہی بابر ظہیر اور ہانیہ عامر کے چند کمنٹس بھی موجود ہیں، جس میں بابر ظہیر تسلیم کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کئی بار ہانیہ کی شادی کروا چکے ہیں، جس پر ہانیہ کہتی ہیں کہ اب اس سلسلے کو ختم ہونا چاہئے۔ اداکارہ کی درخواست پر بابر ظہیر وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ اس طرح کی افواہیں نہیں پھیلائیں گے۔